شارٹ سرکٹ سیمکان جل کر خاکستر، لاکھوں کا نقصان

دیپالپور (خصوصی رپورٹ)دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں شاٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے محنت کش خالد کیمکان کو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا، متاثرہ شخص خالد کے مطابق واقعے کے وقت اس کی بیوی اور چار سالہ بچی گھر میں موجود تھیں جنہوں نے بڑی مشکل سے باہر نکل کر جان بچائی تاہم گھر کا تمام قیمتی سامان، ضروری اشیاء￿  اور جمع پونجی جل کر خاکستر ہو گئی۔