لڑائی جھگڑے ، خاتون سمیت 7لہولہان

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 7 شہری زخمی ہوئے جس میں چار واقعات میں فائرنگ جبکہ ایک واقعہ میں چھری کا وار کیا گیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے سرائچ گاؤں میں فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا۔ صوئے اصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا 35 سالہ زخمی سرفراز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دونوں پارٹیوں میں مکئی کی کٹائی کے حوالے سیجھگڑا تھا، ملزم فیاض سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاباٹاپورمیں رشتہ داروں کا آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا جس میں 2 بھائی زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ چچازادکی فائرنگ سے2بھائی عصمت اللہ اور حبیب اللہ زخمی ہوئے،گھر کے تنازعہ پر دونوں خاندانوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے،شاہدرہ ٹاؤن میں بھانجے کی فائرنگ سے ماموں زخمیپولیس کے مطابق زخمی کامران کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیاملزم عابد نے لین دین کے معاملے پر ماموں پر گولیاں چلائیں ،پولیس نے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاٹولنٹن مارکیٹ کے دکانداروں میں جھگڑا، ایک شخص زخمی ہوگیا شادمان کے علاقے میں دکاندار لڑ پڑیٹولنٹن مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیاچھری کے وار سے شہری آصف زخمی ہوگیا جس کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیاآصف ٹولنٹن مارکیٹ میں کام کرتا تھا جس کا دوسرے دکاندار سے جھگڑا ہواجبکہ کاہنہ کیعلاقیمیں لڑائی جھگڑیکیدوران فائرنگ ہوگئی فائرنگ سیخاتون سمیت2افرادزخمی ہوئے جن کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاجھیڈوگاؤں میں مخالفین کی فائرنگ سے دونوں افراد زخمی ہوئے،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی