لڑائی جھگڑے کی 15 پر کال ، پولیس ٹیم پر فریقین کا حملہ

لاہور (کرائم رپورٹر) گزشتہ شام پولیس کو ون فائیو پرقادری چیمبرہال روڈ پر لڑائی جھگڑے کی کال موصول ہوئی۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس فوری وقوعہ پر پہنچی تو اعظم بٹ،خزیمہ،عظیم بٹ وغیرہ ڈنڈوں سے جھگڑا کر رہے تھے۔ لڑائی چھڑوانے پر حزیمہ اور عظیم بٹ نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیااوراْنکی وردیاں بھی پھاڑ دیں۔ پولیس ٹیم نے جوابی لڑائی کے بجائے قانونی رستہ اختیار کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے موقع سے فرار ملزموں کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔