لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بچی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔مانگا منڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اور شہری مبارک کے مابین گلی میں پانی کھڑا ہونے کے تنازعہ پر جھگڑا ہواملزم نے غصے میں آکر 12 بور رائفل سے فائرنگ کی ۔فائرنگ کی زد میں آکر 1 بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں مبارک ، فضیلت بی بی، شاہد اور غلام مصطفٰی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ملزم علی رضا کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔