کاہنہ : لڑائی جھگڑے ،فائرنگ ، 2افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ کاہنہ ہلوکی مسجد والا چوک میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد 38سالہ نعیم اور 26سالہ ارشاد زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا