لڑائی جھگڑے میں 1 شخص ہلاک

گرین ٹائون میں دو گروپ لڑ پڑے ،رزاق کو سر پر چوٹ آئی تھی ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹائون کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے۔رزاق کو سر پر چوٹ آئی تھی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔