اسلام آباد(آن لائن )صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا اور آئی ایم ایف مشن (مشن) کے درمیان پیر کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر بلوچستان اور سندھ کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور، میر عطا اللہ لانگو اور بیرسٹر سرفراز میتلو بھی موجود تھے۔ ملاقات کا ایجنڈا عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ، اور املاک کے حقوق کے تحفظ جیسے امور پر بات چیت کرنا تھا۔یہ ملاقات جو کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، مختلف امور پر تفصیلی گفتگو پر مشتمل تھی، بالخصوص عدالتی کارکردگی کا مسئلہ، جو کہ مشن کے بنیادی خدشات میں سے ایک معلوم ہوتا ہے۔ مشن نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو متاثرکرنے والے معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل کے بارے میں بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا، ، صدر بار نے مشن کے سوالات کا تفصیلی اور حقائق پر مبنی جواب فراہم کیا