چیمپئنز ٹرافی پر پاک بھارت ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی اجلاس ملتوی

چیمپئنز ٹرافی پر پاک بھارت ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی اجلاس ملتوی

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے، جس کے باعث آئی سی سی کا اجلاس دوبارہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کرنے کے لیے مزید وقت کی درخواست کی ہے اور دونوں بورڈز اپنی حکومتوں سے مشاورت کرنے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔پاکستان کو اگلے سال کے اوائل میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد کرنا ہے، مگر بھارت نے اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت نے ہائبرڈ موڈ کی حمایت کی ہے، جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور اس کے بجائے پاکستان میں ہی میچز کی میزبانی کی حمایت کر رہا ہے۔

آئی سی سی کے اجلاس میں اس معاملے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں اتوار یا پیر کو اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ دونوں کرکٹ بورڈز کی حکومتوں سے مشاورت کے بعد اس معاملے کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں پاکستان اور بھارت کے موقف میں واضح فرق پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی میزبانی اور میچز کے انعقاد کے حوالے سے کئی سوالات اب بھی حل طلب ہیں۔