ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ہونے والی مذاکراتی کوششیں تاحال کامیاب نہ ہو سکیں، اور ڈیڈ لاک مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
اپوزیشن نے حکومتی شرائط مسترد کر دیں
ذرائع کے مطابق:اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ایوان میں شور شرابہ نہ کرنے کی شرط کو مسترد کر دیا ہے.پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا آئینی حق ہے، جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.
ایوان میں احتجاج پر واضح مؤقف
اپوزیشن کا کہنا ہے:"ایوان میں احتجاج کے دوران شور شرابہ ہونا فطری ہے، لیکن گالم گلوچ پر دونوں اطراف کارروائی ہونی چاہیے"
مذاکرات صرف باوقار ماحول کے لیے
اپوزیشن نے تجویز دی ہے کہ صرف اس نکتے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں کہ:کوئی بھی رکن ایوان میں گالم گلوچ نہ کرے.اگر ایسا ہوتا ہے تو دونوں بینچز پر یکساں کارروائی ہو.اس نکتے پر اتفاق کی صورت میں ایک سے دو روز میں حکومتی کمیٹی سے دوبارہ ملاقات کی جائے گی.
پس منظر: 26 ارکان کی معطلی
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اپوزیشن کے 26 ارکان معطل کر دیے گئے تھے، جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی شدید تناؤ کا شکار ہے۔