ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سمانتھا پرابھو کے والد جوزف پرابھو جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔
سمانتھا نے والد کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والے پیغام کے ذریعے شیئر کی، لیکن ان کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔سمانتھا نے ایک انٹرویو میں اپنے والد کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ان کے سخت الفاظ اور ریمارکس نے ان کی خود اعتمادی کو متاثر کیا اور انہیں عدم تحفظ میں مبتلا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچپن میں انہیں خود کو ثابت کرنے کے لیے مسلسل لڑنا پڑا کیونکہ ان کے والد کا خیال تھا کہ وہ اتنے ذہین نہیں ہیں۔ سمانتھا نے بتایا کہ ان کے والد کے یہ الفاظ ان کے دل پر اثرانداز ہوئے اور ان کا اثر ان کے کریئر کے آغاز پر بھی محسوس ہوا، خاص طور پر ان کی فلم "یہ مایا چیسوے" کی کامیابی کے بعد۔سمانتھا نے حال ہی میں سیریز "سیٹاڈیل: ہنی بنی" میں اداکاری کی ہے جس میں ورون دھون ان کے شریک اداکار ہیں اور اس نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی ہے۔