موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں دی جانے والی 42 دن کی ریلیف مدت کا آج آخری دن ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایات کے تحت یہ ریلیف مدت شہریوں کو 19 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی گئی تھی۔ اس دوران 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں نے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس بنوائے، جب کہ 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ علاوہ ازیں، 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔اس ریلیف کا مقصد شہریوں کو موٹر سائیکل کے لائسنس کی فراہمی میں آسانی فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ انتظار اور قطار سے بچ سکیں۔ 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس پورٹل سے بھی فائدہ اٹھایا۔
آج کے بعد، 42 دن کی ریلیف مدت ختم ہو جائے گی، اور یکم دسمبر سے نئے اصول لاگو ہوں گے، جس کے تحت موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس کی مدت مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس تبدیلی سے بچنے کے لیے، لائسنس سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال بنایا گیا ہے، تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے لائسنس حاصل کر سکیں۔