لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات

لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات

لاہور میں ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔

رواں ماہ اب تک 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں سے صرف لاہور میں 85 ہزار سے زائد چالان ٹکٹز جاری کیے گئے ہیں۔ ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 80 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ہیلمٹ کی پابندی کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے کی صورت میں ہیلمٹ ہیڈ انجری سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، اس لیے شہریوں کو لازمی ہیلمٹ پہننا چاہیے۔