پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک ہی دن میں لائسنس کا اجرا، ایک سال میں 29 لاکھ سے زائد لائسنس جاری

پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک ہی دن میں لائسنس کا اجرا، ایک سال میں 29 لاکھ سے زائد لائسنس جاری

ڈی آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس سہولت کا آغاز ایک سال قبل ہوا اور پورے صوبے میں ایک سال کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو مجموعی طور پر 29 لاکھ 60 ہزار سے زائد ریگولر لائسنس جاری کیے گئے۔ یہ ملکی تاریخ میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی سب سے بڑی سہولت ہے۔ترجمان کے مطابق 29 لاکھ 45 ہزار سے زائد مرد، 14 ہزار سے زائد خواتین اور 100 سے زائد ٹرانسجینڈر افراد نے اس دوران موٹرسائیکل لائسنس حاصل کیے۔محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ 29 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل سواروں کا لائسنس حاصل کرنا خوش آئند ہے۔ لائسنس کی فراہمی سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی اور اس کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی بہتر ہوں گے۔