پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل، یومِ تاسیس کی تقریبات جاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل، یومِ تاسیس کی تقریبات جاری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی 57ویں سالگرہ جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے اور پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے اہم پیغامات دیں گے۔

پارٹی کا قیام اور تاریخی پس منظر
1967 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فوجی حکومت سے استعفیٰ کے بعد ترقی پسند رہنماؤں کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔بھٹو صاحب نے "روٹی، کپڑا اور مکان" کا نعرہ دیا، جس نے پارٹی کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنا دیا۔بھٹو نے ملک کو آئین 1973 دیا لیکن آمریت کے دوران جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔
پارٹی کی قیادت کا تسلسل
بے نظیر بھٹو شہید:والد کے بعد قیادت سنبھالی۔
جنرل ضیاء کی آمریت اور جنرل مشرف کے خلاف مضبوط جدوجہد کی۔
دوبار ملک کی وزیراعظم بنیں اور دہشتگردی کا نشانہ بن کر شہید ہوئیں۔
بلاول بھٹو زرداری:موجودہ چیئرمین، جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مخلوط حکومت کا حصہ ہیں۔
پارٹی کی موجودہ حیثیت
پیپلز پارٹی اپنی عوامی حمایت کے بل پر جمہوریت، آئینی حقوق، اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔ صدر آصف علی زرداری بھی پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شامل ہیں، جنہوں نے ماضی میں اہم سیاسی فیصلے کیے ہیں۔

تقریبات کی جھلکیاں
یومِ تاسیس پر پارٹی کے کارکنان ملک بھر میں جشن منا رہے ہیں، اور مختلف شہروں میں ریلیوں، جلسوں، اور تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔