آپریشن بہت بڑی کامیابی ، ہم نے بہت سی انسانی جانوں کے ضیا کو بچایا ، ڈائریکٹر کولمبین نیوی انسداد منشیات
بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا کی سربراہی میں 62ممالک نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑ کر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے نئے روٹ کا پتہ لگا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا نے 62 ممالک کے ساتھ ملکر دو ہفتوں پر مشتمل کومبنگ آپریشن کے دوران تاریخ کی سب سے پکڑی منشیات کی کھیپ پکڑی جسے 6 (semi-submersible vessels) ایسی کشتیوں میں چھپا کر لایا جا رہا تھا جو آدھی پانی کے اندر اور آدھی باہر ہوتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی کھیپ کا مجموعی وزن 1400 ٹن ہے جس میں 225 ٹن کوکین اور 1000 ٹن گانجا شامل ہے۔اتنی بڑی تعداد میں کوکین کے پکڑے جانے کو ڈرگ مافیا کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق دنیا میں سالانہ بنیادوں پر 2700 ٹن کوکین تیار کی جاتی ہے اور کولمبیا میں سالانہ بنیادوں پر پکڑی جانے والی ریکارڈ کوکین 670 ٹن ہے جو کہ 2022 میں پکڑی گئی تھی۔کولمبین نیوی کے انسداد منشیات یونٹ کے ڈائریکٹر کیپٹن مینوئل روڈریگوئز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بہت بڑی کامیابی ہے، ہم نے ناصرف بہت سی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا بلکہ ڈرگ مافیا کے پاس 8 اعشاریہ 5 ارب ڈالر بھی پہنچنے سے روک لیے۔آپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ناصرف اسلحے کی غیر قانونی سمگلنگ کو روکا گیا بلکہ انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔