کراچی(آئی این پی)سندھ کے شہر کنڈیارو میں ماہی گیر نے روہڑی کینال سے 61کلو وزنی مچھلی پکڑلی۔ ماہی گیر کا کہنا ہے کہ مچھلی 40 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔کنڈیارو میںماہی گیر مچھلی کے ہمراہ اپنی دکان پر پہنچا تو قد آور مچھلی دیکھنے کیلئے شہری دکان پر پہنچ گئے۔مختیار ملاح کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی بار اتنی بڑی مچھلی دریا سے شکار کی ہے، ایک من 21کلو کی مچھلی 40 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوگی۔