شاہدرہ پولیس ان ایکشن: 60کلوسے زائد منشیات پکڑلی

رکشاسوار ملزم سفیان کی فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ساتھی فرار ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنادی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک رکشا سوار ملزم منشیات کی سپلائی کرنے جا رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تاہم ملزم نے رکشا چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے تعاقب کرکے ملزم سفیان کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی توقیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزم سے 60 کلو 760 گرام منشیات برآمد کی اور رکشا بھی قبضہ میں لے لیا۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق ملزم شہر کے پوش ایریا سمیت مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا اور وہ اپنے ساتھی توقیر کے ساتھ مل کر منشیات کی سپلائی کرتا تھا۔