پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 25 نومبرکو کرے گی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملازمین کی بحالی کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 25 نومبرکو کرے گی عدالت عالیہ پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کرچکی ہے۔جسٹس انعام امین منہاس نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی حکام سے 25 نومبر تک جواب طلب کیاتھا۔عدالت نے پی ایم ڈی سی حکام سے استفسار کیاتھا کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مارچ 2026 میں پی ایم ڈی سی ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے چکی ہے، تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود ملازمین کو بحال نہ کرنے پر متاثرہ ملازمین نے پی ایم ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔