تحریک انصاف کے 4185 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے  احتجاج کے دوران گرفتار5971 کارکنوں کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 4185 گرفتار کارکنوں کا 5 سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔تمام تھانوں سے مجموعی طور پر 5971 کارکنان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کئے گئے، جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، تحریک انصاف کے وکلاء￿  کی ٹیم بھی گرفتار شدگان کی طرف سے پیش ہوئی۔عدالت نے 749 گرفتار ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیے جبکہ ایک خاتون مسماۃ زلیخہ بی بی سمیت 37 کارکنوں کو ڈسچارج کر کے رہا کر دیا گیا۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے گئے ملزمان کو12 دسمبر جسمانی ریمانڈ پر بھیجے گئے ملزمان کو 5 دسمبر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔