مریدکے آپریشن سے ہلاک کارکنوں کی لاشیں واپس کرنے کا حکم دیا جائے، استدعا
زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج کیلئے درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب
لاہور(کرائم رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نیدہشتگردی مقدمات میں تحریک لبیک کے 11 ملزموں کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ،تفتیشی افسر محمد عالم نے ملزموں کے 30 یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نیکارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجے کیلئے تحریک لبیک کی درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریدکے میں مذہبی جماعت کے پر امن مارچ کرنے والے کارکنوں پر آپریشن کیا گیا ،مریدکے میں 26 گھنٹے مذاکرات کے لیے انتظار کیا ،حکومت کی جانب سے آپریشن سے کارکن ہلاک ہوئے ،استدعا ہے کہ لاشیں واپس کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت زخمی ہونے والے کارکنوں کا سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کا حکم دے۔