طاقت کے استعمال پر وزیرداخلہ مستعفی ہوں‘واقعہ کی تحقیقات کیلئے بااعتمادعدالتی کمیشن قائم کیا جائے
حکمران طبقہ چاہتا ہے وہ سیاسی کارکنوں کیلئے پورے ملک کو نوگوایریا بنادے :امیر جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی رپورٹر‘ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پی ٹی آئی احتجاج میں حصہ لینے والے سیاسی کارکنوں، عوام کو قوم کے ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے مظاہرین کیخلاف طاقت کے بدترین استعمال پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے استعفے، واقعے کی تحقیقات کیلئے بااعتمادعدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 26نومبر کو اسلام آباد میں آمرانہ رویہ اختیار کیاگیا، لوگوں میں بہت غم و غصہ ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں حکومت نے جوکچھ کیا ہے یہ کس قانون، کس آئین اور کس ضابطے کے تحت کیا؟۔ ملک میں حکومت تو فارم 47کی ہے لیکن کہنے کو ہی سہی جمہوری نظام تو موجود ہے نا؟، آئین موجود ہے، آئین میں انسانی حقوق موجود ہیں، جمہوری و سیاسی آزادیاں موجود ہیں، ہر سیاسی کارکن کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آواز بلند کرسکتاہے‘ حکمران طبقہ یہ چاہتا ہے کہ وہ سیاسی کارکنوں کیلئے پورے ملک کو نوگوایریا بنادے اور جب احتجاج کیلئے لوگ کھڑے ہوں تو ان پر گولیاں چلادی جائیں