افرادِ باہمت بوجھ نہیں،پنجاب کے ماتھے کا جھومر ہیں:مریم نواز کا عالمی دن پر پیغام

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افرادِ باہمت کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے  افرادِ باہمت ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ افرادِ باہمت بوجھ نہیں،پنجاب کے ماتھے کا جھومر ہمارے لئے رحمت اور ہمارا فخر ہیں۔پنجاب میں افرادِ باہمت اب ترس نہیں خود داری کے ساتھ اپنا حق لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جو لوگ زندگی کی مشکلات کے باوجود مسکرانا نہیں چھوڑتے وہی اصل بہادر اور اصل فاتح ہیں۔ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ سپیشل افراد کو احساسِ محرومی نہیں، احساسِ ملکیت دے۔