پنجاب حکومت کی سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی لا افسروں کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کر انے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا آئندہ سماعت تک جواب نہ آیا تو آپ کا جواب جمع کرانے کا حق ختم کردیا جائیگا۔ اشبا کامران سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی گئی۔ دوران سماعت جواب جمع نہ کر انے پر عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز پیش ہوئیجبکہ چیف سیکرٹری غیر حاضر رہے۔ عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔