سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر،ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب کرلیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیج سٹس فاروق حیدر نیسرکاری خزانے سے ذاتی تشہیرکیخلاف درخواست پر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ عالیہ حمزہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری منصوبوں پر ذاتی تشہیر کررہے ہیں ،الیکٹرک بسیں سرکاری خزانے سے خریدی گئیں ،بسوں پر مریم نواز اور نواز شریف کے پوسٹر لگائے گئے ہیں ،سپریم کورٹ نے سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کو غیر آئینی قرار دیا ،نواز شریف کا ممبر قومی اسمبلی کیساتھ ممبر صوبائی کا کردار غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،ذاتی تشہیر کیلئے خرچ رقم کی تفصیلات طلب اوریہ واپس لی جائے، عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو نواز شریف کیخلاف کارروائی اورچیف سیکرٹری کو تشہیری مواد ہٹانے کا حکم دے ، تشہیری فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کی جائے۔