ذاتی تشہیر کیلئے کروڑوں لگا کر مریم نواز کی تصاویر والے ڈبے چھپوائے جارہے ہیں:پی ٹی آئی

لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر کڑی  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے   ذاتی تشہیر کی بھوکی اس ٹک ٹاکر وزیراعلی میں نہ کوئی شرم و حیا ہے اور نہ احساس ہے، ا سلئے سیلاب متاثرین کی امداد کے  لئے پہلی شرط راشن بیگ پر چیف منسٹر کا چہرہ چھپا ہونا چاہیئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے آ فیشل اکائونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایک طرف سیلاب متاثرین کے نام پر امداد اکٹھی کی جارہی تو دوسری طرف ذاتی تشہیر  کیلئے  کروڑوں روپے لگا کر مریم نواز کی تصاویر والے ڈبے چھپوائے جارہے