زیادہ ترسکول انفرادی شخص یاتعلیم یافتہ نوجوانوں کو دئیی گئے: ذرائع
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے فیز ٹو کے تحت 4789سرکاری سکول آئندہ ہفتے نجی انتظامیہ کو ٹھیکے پر دئییجا رہے ہیں، اس سلسلے میں پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے منتخب امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیزٹومیں زیادہ ترسکول انفرادی شخص یاتعلیم یافتہ نوجوانوں کو دئییگئے۔فیزٹومیں اداروں اوراین جی اوز کے حوالے سے 45 فیصد سکول کئے گئے۔ درخواستیں زائد ہونے کے باعث سکروٹنی میں تاخیر ہوئی۔پنجاب بھر سے سکول لینے کے لئے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ابھی تک لاہور میں ٹھیکے پردئیے جانے والے سرکاری سکولوں کی تعداد 50 سے زائد ہے، مذکورہ سکول ٹھیکے پردینے کے بعد فیز تھری پر کام شروع کر دیا جائے گا۔