مزید 4789سرکاری سکول ٹھیکے پر دیدئیے گئے

 زیادہ تر سکول انفرادی شخص یا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملیلاہور میں آ ئوٹ سورس سرکاری سکولوں کی تعداد 50سے زائد ہوچکی 
لاہور(  کرائم رپورٹر)سکولوں کو آ ئوٹ سورس کرنے کے دوسرے مرحلے میں مزید 4789سرکاری سکول ٹھیکے پر دیدئیے گئے۔پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے منتخب امیدواروں کی فہرستیں جاری کردیں،فیز 2 میں زیادہ تر سکول انفرادی شخص یا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دئییگئے۔ذرائع کے مطابق فیز 2میں اداروں اور این جی اوز کے حوالے 45 فیصد سکول کئے گئے ،سکروٹنی میں تاخیر کے باعث فہرستیں ایک ماہ تاخیر سے جاری کی گئیں۔پنجاب بھر سے 20ہزار 400سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں،ابھی تک لاہور میں آ ئوٹ سورس سرکاری سکولوں کی تعداد 50سے زائد ہوچکی۔پیف حکام کے مطابق سکول نہ ملنے پر اعتراضات 4اپریل تک پیف حکام کو جمع کر ائے جاسکیں گے،مقررہ تاریخ کے بعد اعتراضات وصول نہیں کئے جائیں گے۔فیز ون میں 5857سکول آ ئوٹ سورس کئے گئے۔ مجموعی طور پر 13 ہزار سکولوں کو آ ئوٹ سورس کیا جانا ہے۔