بیشتر سکول طلبا کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام نہ کرسکے

ایجوکیشن اتھارٹیز نے نجی سکولوں کو5 دسمبر تک ایک اور مہلت دیدی
لاہور(خصوصی رپورٹ)سموگ کی شدت میں اضافے کے باوجود شہر میں بیشتر سرکاری و نجی سکول کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا بندوست نہیں کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی وارننگز بھی کام نہ آئیں۔ایجوکیشن اتھارٹیز نے نجی سکولوں کو ایک اور ڈیڈ لائن دے دی کہ 5 دسمبر تک طلبا کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کے حوالے سے ثبوت دیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے5بڑی سکول چینز کو وارننگ دی ہے جن کو5دسمبر تک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایم او یو سائن کرکے ثبوت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ثبوت فراہم نہ کرنے والے سکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔