گھر میں گھسنے والا ڈاکو گرفتار

صدرگوگیرہ (خصوصی رپورٹ)قصبہ فتح پور میں گھر میں گھسنے والا ڈاکو گرفتار ،گرفتار ڈاکو کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی،شہری ثقلین نے 15 پر اطلاع دی کے اسکے گھر ڈاکو گھس آئے ہیں،پولیس فوری رسپانڈ کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی،شہریوں کی مدد سے پولیس نے 01 ڈاکو کو معمولی زخمی حالت میں موقع سے تحویل میں لے لیا ، ساتھی ڈاکو کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔