ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں ذہنی تنائوکم کرنے کے لیے ہزار سے زائد گھروں میں گھسنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے پیر کو ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف بھی کیاہے کہ وہ ذہنی تنائو کو کم کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد گھروں میں چوری چھپے داخل ہوا۔ملزم کا کہنا تھا کہ دوسروں کے گھروں میں چوری چھپے گھسنا میرا شوق ہے ۔