کم عمر ڈرائیورز کیخلاف شکنجہ، 2ہزارچالان،موٹر سائیکل بند

 والدین کیخلاف ایف ائی آرکا اندراج بھی ہوگا:ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ کے احکامات پر صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیاایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کے سخت احکامات دے دیے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں رواں ماہ صوبہ بھر میں 50 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں لاہور ٹریفک پولیس نے 19 ہزار 600سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی۔کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2900 سے زائد موٹرسائیکلوں ،گاڑیاں کو بند کر دیا گیاکم عمر ڈرائیورز کو 2ہزارچالان ،موٹر سائیکل بند جبکہ والدین نے بیان حلفی جیسی سختیوں کا سامنا کیاترجمان کے مطابق حکومتی احکامات پرکم عمر ڈرائیورز کے والدین کیخلاف اب ایف ائی آرکا اندراج بھی ہوگا۔بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے ،اپنے بچوں کا مستقبل تاریک مت بنائیں۔