گرین ٹاؤن کے علاقے میں دوران واردات ایک بھکاری کو ملزمان نے چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کا نام دلدار ہے، جسے رقم اور موبائل چھیننے کے دوران شدید زخمی کیا گیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دلدار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب، کاہنہ میں ڈکیتی کی مزاحمت کرنے والے ایک شہری کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ارشد نامی شہری اپنی حویلی میں سو رہا تھا جب ڈاکو واردات کی کوشش کرنے آئے۔ پولیس کے مطابق، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ارشد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات تیزی سے شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل جاری ہے۔