کینیڈا کے ملٹی پل ویزے میں بڑی تبدیلیاں، طلبا کی مشکل بڑھ گئی

اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا نے حال ہی میں ملٹی پل انٹری ویزے کے قوانین میں تبدیلی کی ہے، جس کے تحت ویزے کی مدت کا تعین اب امیگریشن افسر کی صوابدید پر ہوگا۔ یہ تبدیلی بین الاقوامی طلبا کے سٹڈی پرمٹ اور عارضی کارکنوں کی تعداد کو محدود کرنے کے بعد کی گئی ہے۔کینیڈا کی امیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پہلے جاری کردہ ملٹی پل انٹری ویزا اب کینیڈا میں داخلے کے لیے معیار نہیں رہے گا۔ اب امیگریشن افسر یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا درخواست دہندہ کو ایک یا ایک سے زیادہ داخلے کی اجازت دی جائے گی اور وہ اپنی صوابدید پر ویزے کی مدت کا تعین بھی کر سکتا ہے۔ملٹی پل انٹری ویزا کے تحت جن افراد کے پاس مجاز ویزا ہے، وہ اس کی مدت کے دوران جتنی بار چاہیں کینیڈا میں داخل ہو سکتے ہیں۔