2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، شناخت محمد طاہر،حمزہ کے نام سے ہوئی
سی سی ڈی چوہنگ کے تھانیدار مشتاق نے کٹار بند روڈ پر ناکہ بندی کی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے 2مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ذرائع پولیس کے مطابق ہنجر وال میں سی سی ڈی چوہنگ کیاہلکاروں ،ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،سی سی ڈی چوہنگ کے تھانیدار مشتاق نے کٹار بند روڈ پر ناکہ بندی کی تھی، ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سوار 2افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی کراس فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاجبکہ دوسرا فرار ہو گیا زخمی ملزم کی شناخت محمد طاہر فرار ہونیوالے کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی۔اسی طرح شفیق آباد میں اے وی ایل ایس سی سی ڈی کے اہلکاروں نے گوشالاقبرستان کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی،موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے دوران ایک ملزم حمزہ زخمی ہوا اور گرفتار کر لیا گیاجبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیازخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی