مبینہ پولیس مقابلے ،3ڈاکو پار

 ہلاک ہونے وا لے ڈاکووں کی شناخت بلال،راشد اور ذیشان کے نام سے ہوئی،لاشیں مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی کے 3 مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزمان ہلاک سمیت ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا گیاسی سی ڈی ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والا ملزم قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھاواقعہ اْس وقت پیش آیا جب مسلم ٹاؤن میں پولیس نے ایک مشکوک موٹرسائیکل کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں پولیس نے مورچہ سنبھالا، تاہم اسی دوران ڈاکو بلال اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق بلال قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث تھا اور مختلف تھانوں کو مطلوب تھاپولیس نے فرار ہونے والے دوسرے ڈاکو کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے دوسرا واقعہ بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں کی شناخت راشد اور زیشان کے نام سے ہوئی موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔کراس فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے دو فرار ہو گئے تیسرا واقعہ شفیق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیادوسرا ساتھی فرار ہو گیاسی سی ڈی ٹیموں نے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیں۔