افغانستان سے دہشتگردوں کی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے رضوان سعید شیخ

  افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی امن کو سنجیدہ خطرات لاحق ہیں
کم لاگت اور اعلی معیار کی صلاحیت سے پاکستان امریکی منڈی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے:امریکہ میں پاکستانی سفیر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں  پاکستان کے  رضوان سعید شیخ نے کہا ہے  افغانستان میں پناہ لینے والے دہشتگردوں کی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،  افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی امن کو سنجیدہ خطرات لاحق ہیں،پاکستان میں تیار شدہ سرجیکل آلات اور مصنوعات اپنے معیار کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں،موافق تجارتی ماحول اور مناسب توجہ ٹیکسٹائل اور دیگر پاکستانی برآمدات میں یقینی اضافے کا سبب بن سکتی ہے،  کم لاگت اور اعلی معیار کی صلاحیت سے مزین پاکستان امریکی منڈی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے،دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح کا معاشی مکالمہ جلد از جلد شروع کرنے کی  ضرورت ہے۔