راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کا دن تھا۔تحریکِ انصاف کے کسی بھی رہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔اعظم سواتی، نور الحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی بانی پی ٹی آئی سے بغیر ملے اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔پی ٹی آئی رہنما سمیع اللہ خان اور قاضی انور بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ان تمام رہنمائوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھیجی گئی تھی۔