عمران خان سے کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے روز کسی بھی رہنما کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔جیل پہنچنے والے رہنما واپس روانہ ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی انتظار پنجوتھانے 6 ناموں کی فہرست بھجوائی۔ اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی رہنما داور خان کنڈی،ملک عدنان،چودھری امیر اور قمبر زیدی ،ماجد خان سدوزئی ،شب قدر قریشی پہنچے ، تاہم کسی بھی رہنما کو اجازت نہ مل سکی۔