بھارتی سیکرٹری خارجہ کی امریکہ کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ‘شراکت داری جاری رکھنے کاعزم
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اترے بھارت کو ایک بار پھر لگام دے دی۔بھارت کے سیکرٹری خارجہ شری وکرم مصری نے امریکا کے نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لنڈاو سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ذرائع ابلاغ کی ر پورٹس کے مطابق امریکا نے دو ٹوک انداز میں بھارت پر واضح کیا ہے کہ علاقائی استحکام اور امن برقرار رکھا جائے۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ شری وکرم مصری 27 مئی سے 3روزہ دورے پر امریکا میں ہیں۔ گزشتہ شام ان کی نائب امریکی وزیر خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ اس ملاقات میں کرسٹوفرلنڈاو نے امریکا بھارت قریبی شراکت داری جاری رکھنے کاعزم کیا ہے ۔