امریکی صد ر کا بیان خوش آئند پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا شہباز شریف
پاکستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہوں سے محروم کیا جا سکے اور کسی بھی ملک کے خلاف کارروائیوں کو روکا جا سکے
پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم اور پرعزم ہے‘ اس مقصد کے لئے پاکستان نے 80ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں‘قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے:وزیراعظم
اسلام آباد (آن لائن‘آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا ہے پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، پاکستان کی انسداد دہشتگردی میں قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہوں سے محروم کیا جا سکے اور کسی بھی ملک کے خلاف ان کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے، امریکا کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے شراکت داری جاری رہے گی‘‘وزیراعظم نے کہا آئی ایس کے پی کے آپریشنل کمانڈر شریف اللہ، جو کہ افغانستان کا شہری ہے اور ایک مطلوب دہشت گرد ہے، کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران گرفتاری کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو امریکی صدر نے سراہا، جس پر ہم اظہار تشکر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہوں سے محروم کیا جا سکے اور کسی بھی ملک کے خلاف ان کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم اور پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ 80,000 سے زائد بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانوں کا نذرانہ شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا۔