آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی کی بولنگ سے دور رہنے کی وجہ واضح ہو گئی

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی کی بولنگ سے دور رہنے کی وجہ واضح ہو گئی

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے کے حالیہ بیان پر وضاحت دی ہے۔

 بورڈ کے مطابق کھلاڑی کیمرون گرین اس وقت کمر کے نچلے حصے کی معمولی انجری سے گزر رہے ہیں، جس کے باعث انہیں وقتی طور پر بولنگ سے دور رکھا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ گرین کی انجری کو احتیاط سے مینج کیا جا رہا ہے اور وہ بھارت میں اپنی بولنگ فٹنس بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 10 سے 12 روز میں دوبارہ بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔بورڈ نے مزید بتایا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پہلے ہی گرین کی انجری اور ریکوری پلان کے بارے میں آگاہ کیا جا چکا تھا۔ اس سے قبل کپتان اجنکیا رہانے نے میچ کے بعد گرین کے بولنگ نہ کرنے پر سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھا جائے۔گرین کو آئی پی ایل نیلامی میں بھاری رقم کے عوض خریدا گیا تھا اور حالیہ میچ میں انہوں نے مختصر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 18 رنز بنائے، تاہم بولنگ نہیں کی۔یہ فیصلہ کھلاڑی کی صحت اور ٹیم کی لمبی مدت کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ دوبارہ میدان میں واپس آئیں۔