شاہین آفریدی کا بی بی ایل ڈیبیو مایوس کن، امپائر نے بولنگ روک دی

شاہین آفریدی کا بی بی ایل ڈیبیو مایوس کن، امپائر نے بولنگ روک دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا بگ بیش لیگ میں ڈیبیو خوشگوار نہیں رہا، کیونکہ انہیں بولنگ سے روک دیا گیا۔

 برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے شاہین نے اپنے تیسرے اوور میں دو بیمرز کروائے، جس کے بعد امپائر نے انہیں مزید بولنگ کرنے سے روک دیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 2.4 اوورز میں 43 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کی۔اسی طرح، ملیورن رینیگیڈز کے اسٹار بیٹر محمد رضوان بھی اپنے ڈیبیو میں متاثر کن کارکردگی پیش نہیں کر سکے اور 10 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا سکے۔یہ دونوں پاکستانی اسٹارز کا بگ بیش لیگ میں ابتدائی تجربہ اب تک غیر تسلی بخش رہا ہے، لیکن کرکٹ شائقین ان کے مستقبل میں بہتر کارکردگی کے منتظر ہیں۔