پی ایس ایل11:چار روز کے بعد آج آرام کا دن، کراچی کنگز سرفہرست

پی ایس ایل11:چار روز کے بعد آج آرام کا دن، کراچی کنگز سرفہرست

پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز کے چار روز مکمل ہونے کے بعد آج ٹیموں کے لیے آرام کا دن ہے، جس کے بعد میچز کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔

اب تک مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کنگز سب سے آگے ہے۔ کراچی کنگز نے اپنے میچز میں 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے 2 میچز میں ایک میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد 2 پوائنٹس جمع کیے ہیں اور دوسرے نمبر پر ہے۔ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے بھی اپنے ابتدائی میچز جیت کر 2، 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 2 میچز میں ایک ایک جیت اور ہار کے بعد 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور پانچویں پوزیشن پر ہے۔

دوسری جانب، راولپنڈی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدر آباد کنگز ٹیمیں ابھی تک پوائنٹس حاصل نہیں کر سکیں اور بالترتیب چھٹی، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔کل شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان اہم میچ ہونے جا رہا ہے، جس پر پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال متاثر ہونے کا امکان ہے۔