پی ایس ایل11: محمد عامر اور فہیم اشرف کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیوں ہوا؟

پی ایس ایل11: محمد عامر اور فہیم اشرف کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیوں ہوا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 34ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹرز محمد عامر اور فہیم اشرف پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلے کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے بیچ تلخ کلامی اور ہنگامہ ہوا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد عامر کی گیند پر فہیم اشرف آؤٹ ہوئے، اور محمد عامر نے انہیں جانے کا اشارہ کیا۔اس کے جواب میں فہیم اشرف نے سخت ردعمل دیا اور دونوں کے بیچ تلخی بڑھ گئی، مگر دیگر کھلاڑیوں نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔میچ ریفری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا اور ان پر جرمانہ عائد کیا۔