پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار فتح

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار فتح

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔ معین علی 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 اور مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 14 رنز سے جیت لیا۔کراچی کنگز کی جانب سے احمد دانیال نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الزاری جوزف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ ابرار احمد اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔