کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں گزشتہ روز سے لاپتہ 3 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بچہ احسن اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران وہ گٹر میں گر گیا۔ واقعے کے بعد بچے کی تلاش جاری تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تلاش کے دوران بچے کی لاش گٹر سے مل گئی، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔