وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ افزودہ یورینیم نکالنے کے لیے ممکنہ فوجی آپریشن کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مشن نہایت پیچیدہ اور خطرناک ہو سکتا ہے، اور امریکی فوج کو کئی دن ایران میں قیام کرنا پڑ سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم قریبی مشیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھائیں تاکہ وہ مذاکرات کے دوران یورینیم حوالے کرے۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران آمادہ نہ ہوا تو طاقت کے استعمال کا امکان بھی موجود ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ مشن محدود اور ہدفی ہوگا، لیکن خطرات اور نتائج انتہائی حساس ہو سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے آپریشن سے خطے کی سکیورٹی اور عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔