صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں ایوانِ صدر میں آج اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری قیادت اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار شرکا کو چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لائیں گے۔اجلاس میں ملک میں موجود پٹرولیم ذخائر، ترسیل کے نظام، کفایت شعاری پالیسی اور اس پر عملدرآمد، اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر ہنگامی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کے لیے سبسڈی دینے کے ممکنہ فیصلوں پر بھی غور کیا جائے گا۔