وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اہم اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو پاک افغان صورتحال اور خطے، بالخصوص مشرق وسطیٰ اور خلیج میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران کی گئی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں شامل ہیں:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن
علاوہ ازیں وفاقی وزراء اور دیگر پارلیمانی ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں، جن میں احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی، خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین، سید مصطفی کمال سمیت دیگر شامل ہیں۔اجلاس میں موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اراکین کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے ملکی اور خطے کے اہم امور پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔