وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نے خواتین کے تحفظ اور تعلیم کے حوالے سے اپنی ترجیحات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ اور اعتماد بخش ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی بھی خاتون بغیر خوف کے باہر نکل سکے اور ہراسانی سے بچ سکے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی اسی ادارے سے ہے، جو ان کے لیے فخر کی بات ہے، اور ان کا کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ سیاست میں آئیں گی۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) میں خواتین کا کردار پہلے کم تھا، مگر اب صورتحال بدل چکی ہے۔ آج خواتین، جیسے مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری، سیاست اور حکومت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اور کئی اداروں کی قیادت بھی خواتین کے پاس ہے۔
مریم نواز نے یاد دلایا کہ لاہور کالج سے ان کی کئی یادیں وابستہ ہیں، اور طلبہ کو کہا کہ ڈگری حاصل کرنا صرف سفر کا آغاز ہے، اصل زندگی کا آغاز ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے چیلنجز سے آگاہی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کے تحفظ پر ان کی حکومت کا فوکس ہے، اور کسی بھی ہراسانی یا زیادتی کے واقعے کے بعد وہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گی۔